ایک کسان اور خوبصورت لڑکی مکافات عمل

 

ایک کسان  اور خوبصورت لڑکی

ایک دن ایک کسان کھیت میں کام کر رہا تھا۔ کچھ دیر بعد



 اس کے پاس ایک خوبصورت لڑکی آئی۔ اس لڑکی نے اس کسان سے کہا کہ میں بیمار ہوں اگر تم میرا علاج کرواؤ گے تو میں تم سے شادی کر لوں گی۔ کسان بہت خوش ہوا اور اس لڑکی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا۔ ڈاکٹر نے لڑکی کو دیکھا اور بولا کہ تم اتنی خوبصورت لڑکی ہو اس کسان کے ساتھ کیوں آئی ہو۔ اس لڑکی نے کہا کہ میں بیمار ہوں۔ یہ کسان میرا علاج کرواۓ گا۔ پھر میں اس سے شادی کر لوں گی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ میں تمہارا مفت میں علاج کروں گا پھر تم مجھ سے شادی کر لینا، میں تمھیں بہت خوش رکھوں گا۔ لڑکی مان گئی۔ کسان کو بہت غصہ آیا اور ڈاکٹر سے لڑائی کرنے لگا۔ جب ان دونوں کی لڑائی زیادہ بڑھی تو لڑکی نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ ہم قاضی کے پاس چلتے ہیں۔ وہ جس کے حق میں فیصلہ دے گا۔ میں اس سے شادی کر لوں گی۔ وہ سب قاضی کے پاس گئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔ قاضی نے کہا کہ فیصلہ تو میں نے ہی سنانا ہے۔ ایسا کرو تم مجھ سے شادی کرلو۔ لڑکی مان گئی۔ اب تینوں میں زبردست لڑائی ہونے لگی۔ لڑکی بولی کہ میں بھاگتی ہوں تم میں سے جس نے مجھے پہلے پکڑ لیا میں اس سے شادی کروں گی۔ وہ تینوں مان گئے۔ لڑکی نے بھاگنا شروع کیا۔ وہ تینوں بھی اس کے پیچھے بھاگے۔ کچھ دیر بعد قاضی تھک کر بیٹھ گیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ڈاکٹر بھی تھک کر بیٹھ گیا۔ کسان سارا دن کام کرتا تھا اس لیے وہ بھاگتا رہا۔ آخر کار وہ بھی تھک کر بیٹھ گیا۔ اس نے لڑکی کو آواز دی کہ رک جاؤ ہم ہار مانتے ہیں۔ لڑکی واپس آئی تو ان تینوں نے پوچھا کہ ابھی تو تم بیمار تھی اب اتنی تیز کیسے بھاگ رہی ہو۔ اس لڑکی نے کہا کہ میں "دنیا" ہوں۔ میں سب کو اپنے پیچھے اسی طرح لگاتی ہوں لیکن کسی کے ہاتھ نہیں آتی۔ میرے بھائیو اور دوستو! آج ہم بھی اس دنیا کے پیچھے ایسے ہی بھاگ رہے ہیں۔ لیکن دنیا ہمارے پاس نہیں آۓ گی۔ لہذا دنیا کو چھوڑ کر اپنے رب کو راضی کرو۔..! السلام علیکم میرے بہنو اور بھائیو جو بھائی بالکل فری میں گھر بیٹھے پیسے کمانا چاہتا ہے وہ میرے یوٹیوب چینل کو لازمی سکرائب کرکے رکھ لیں اورگنٹھی دبا دینا تاکہ جب بھی میں ویڈیوز اپلوڈ کروں گا آپ لوگوں کو پتہ لگ جائے گا ۔لازمی سبسکرائب کر کے رکھ لینا یہاں سے آپ کچھ نہ کچھ کما کے جاؤ گے ۔ #


مکافات عمل میں آپ بیتی اردو کہانیاں بھی آ جاتی ہیں کیونکہ مکافات عمل کو اچھی طرح بیان کرنے کے لیے اردو حکایات اور روایات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور جب بات اردو کی کی جائے تو اس میں اردو کہانیوں کے ساتھ اسلام کے بہت سارے قصے اور اسلامی مضامین کو شامل کرنا لازمی ہوتا ہے ہے اور اسی طرح بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی مضمون کی تشریح کرنے کے لیے قران کیا کہتا ہے وہ بھی اسی کے ساتھ ساتھ قصص الانبیاء ت یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے جتنے بھی انبیاء کرام ہیں ان کے قصے بیان کر کے اور ہمارا

Comments