ایک استاد تھا وہ اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتا تھا کہ یہ دین بڑا قیمتی ہے اس سے زیادہ دہ دنیا میں کوئی بھی چیز چیز قیمتی نہیں ہے
دین بڑا قیمتی ہے
ایک روز ایک طالب علم کا جوتا پھٹ گیا۔ وہ موچی کے پاس گیا اور کہا: میرا جوتا مرمت کردو۔ اس کے بدلہ میں ، میں تمہیں دین کا ایک مسئلہ بتاؤں گا۔ موچی نے کہا :اپنا مسئلہ رکھ اپنے پاس۔ مجھے پیسے دے۔طالبِ علم نے کہا :میرے پاس پیسے تونہیں ہیں۔ موچی کسی صورت نہ مانا۔ اور بغیر پیسے کے جوتا مرمت نہ کیا۔طالبِ علم اپنے استاد کے پاس گیا اور سارا واقعہ سُنا کر کہا: لوگوں کے نزدیک دین کی قیمت کچھ بھی نہیں۔ استاد عقل مند تھے: طالبِ علم سے کہا:اچھا تم ایسا کرو: میں تمہیں ایک موتی دیتا ہوں تم سبزی منڈی جا کر اس کی قیمت معلوم کرو۔ وہ طالبِ علم موتی لے کر سبزی منڈی پہنچا اور ایک سبزی فروش سے کہا: اس موتی کی قیمت لگاؤ۔اس نے کہا کہ تم اس کے بدلےیہاں سے دو تین لیموں اُٹھا لو۔اس موتی سےمیرے بچے کھیلیں گے۔ وہ بچہ استاد کے پاس آیا اور کہا: اس موتی کی قیمت دو یا تین لیموں ہے۔ استاد نے کہا: اچھا اب تم اس کی قیمت سُنار سے معلوم کرو۔وہ گیا اور پہلی ہی دکان پر جب اس نے موتی دکھایا تو دکان دار حیران رہ گیا۔ اس نے کہا اگر تم میری پوری دکان بھی لے لو توبھی اس موتی کی قیمت پوری نہ ہوگی۔ طالبِ علم نے اپنے استاد کے پاس آکر ماجرا سُنایا۔ استاد نے کہا: بچے! ہر چیز کی قیمت اس کی منڈی میں لگتی ہے۔ دین کی قیمت اللہ کی منڈی میں لگتی ہے۔اس قیمت کو اہلِ علم ہی سمجھتے ہیں۔ جاہل کیا جانے دین کی قیمت کیا ہے
مکافات عمل میں آپ بیتی اردو کہانیاں بھی آ جاتی ہیں کیونکہ مکافات عمل کو اچھی طرح بیان کرنے کے لیے اردو حکایات اور روایات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور جب بات اردو کی کی جائے تو اس میں اردو کہانیوں کے ساتھ اسلام کے بہت سارے قصے اور اسلامی مضامین کو شامل کرنا لازمی ہوتا ہے ہے اور اسی طرح بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی مضمون کی تشریح کرنے کے لیے ہمیں دیکھنا پڑتا ہے اللہ تعالیٰ کی آ خری کتاب قران کیا کہتا ہے
اسی کے ساتھ ساتھ قصص الانبیآء یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے جتنے بھی انبیاء کرام ہیں ان کی حالات زندگی کا مطالعہ کیا جاتا ہے
اور پھر اسی طرح معاشرے کا نقطہ نظر سے دیکھا جاتا ہے ہے
اور پھر جتنی بھی برائیاں ہوتی ہیں انہیں سامنے لایا جاتا ہے اور انہیں حل کرنے کے بارے میں سوچا جاتا ہے کی کی ہوئی غلطیاں ہیں اس کے آگے آ جاتی ہے
چچ
Comments
Post a Comment